ریحان ایک نوجوان تھا جو ہمیشہ بڑا خواب دیکھتا تھا۔ اس کا ماننا تھا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محض قسمت کا ساتھ ہونا کافی ہے۔ وہ چاہتا تھا کہ جلدی سے امیر بن جائے، بڑا گھر ہو، مہنگی گاڑیاں ہوں اور دنیا اسے جانتی ہو۔
ایک دن، اس نے ایک کامیاب بزنس مین کو دیکھا جو مہنگی گاڑی میں آیا اور ہزاروں لوگوں نے اس کا استقبال کیا۔ یہ منظر دیکھ کر ریحان نے سوچا،
"یہ زندگی تو بہت آسان لگتی ہے، مجھے بھی ایسا ہی بننا ہے
ریحان نے جلد پیسے کمانے کے کئی طریقے آزمائے، لیکن ہر بار ناکامی ہوئی۔ کبھی کسی نے دھوکہ دیا، کبھی وہ خود غلط فیصلے کر بیٹھا۔ وہ سمجھ گیا کہ کامیابی قسمت سے نہیں، بلکہ محنت سے آتی ہے۔
وہ ایک کاروبار شروع کرتا ہے، مگر پہلے چند مہینوں میں نقصان اٹھاتا ہے۔ لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں، مگر وہ ہار نہیں مانتا۔ دن رات کام کرتا ہے، خود سیکھتا ہے اور غلطیوں سے سبق لیتا ہے۔ آہستہ آہستہ، اس کا کاروبار چلنے لگتا ہے۔
جب اس کے دوست پارٹیاں کر رہے ہوتے، وہ کام میں مصروف ہوتا۔ جب دوسرے لوگ آرام کر رہے ہوتے، وہ اپنی کمپنی کو بڑھانے کے طریقے سوچتا۔ لوگ کہتے،
"یہ تو اپنی زندگی برباد کر رہا ہے!"
مگر ریحان جانتا تھا کہ کامیابی کی قیمت یہی ہے وقت، محنت اور قربانی۔
کئی سال بعد، وہی ریحان جو راتوں رات امیر بننا چاہتا تھا، اپنی محنت اور استقامت کی بدولت ایک کامیاب بزنس مین بن چکا تھا۔ اب وہی لوگ جو اس کا مذاق اڑاتے تھے، اس سے مشورے لینے آتے تھے۔
ایک نوجوان نے اس سے پوچھا،
ریحان بھائی، آپ کی کامیابی کا راز کیا ہے؟
ریحان مسکرایا اور کہا،
"کامیابی مفت میں نہیں ملتی، اسے پانے کے لیے محنت، صبر اور قربانی دینی پڑتی ہے۔ جو یہ قیمت ادا کرنے کو تیار ہو، وہی کامیاب ہوتا ہے
:سبق
اگر آپ بھی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں، اس کے لیے صبر، محنت اور قربانی ضروری ہے۔ کچھ چیزیں وقت لیتی ہیں، مگر جب آپ ہمت نہیں ہارتے تو کامیابی ایک دن آپ کے قدم چومتی ہے
.png)
.png)